SAIFI MEDIA

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے جو تصوف اور اس تک مکمل رسائی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو اولیا اکرام کی تاریخ مل سکتی ہے۔ خصوصاً سلسلہ سیفیہ اور ان کی تعلیمات یہاں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی سوال کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

تازہ ترین

درس مشکوٰة شریف (حدیث نمبر 2909)

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌​

  اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه

  صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم

                  #92-511/4

            درس مشکوٰة شریف

            (حدیث نمبر 2909)

 ‏‏‏‏‏فرمانِ مصطفٰیﷺ کا مفہوم

حضرت سلمہ ابن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ھے فرماتے ہیں ہم رسول ﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم  کے پاس حاضر تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا لوگوں نے عرض کیا اس پر نماز پڑھیے آپ ﷺ نے فرمایا کیا اس پر کچھ قرض ھے عرض کیا گیا نہیں آپ ﷺ نے نماز جنازہ پڑھ لی پھر دوسرا جنازہ لایا گیا فرمایا کیا اس پر کچھ قرض ھے عرض کیا گیا ہاں فرمایا کیا کچھ مال چھوڑا بھی ھے عرض کیا گیا تین اشرفیاں تو حضور ﷺ نے اس پر نماز پڑھ لی پھر تیسرا جنازہ لایا گیا فرمایا کیا اس پر کچھ قرض ھے عرض کیا گیا تین اشرفیاں فرمایا کیا اس نے کچھ مال چھوڑ ا بھی ھے عرض کیا نہیں فرمایا اپنے یار پر تم ہی نماز پڑھو۔ابوقتادہ نے عرض کیا یارسولﷲ ﷺ آپ اس پر نماز پڑھیں اس کا قرضہ میرے ذمہ ہے تب آپ ﷺ نے نماز پڑھی

No comments:

Post a Comment