اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم
آمد مصطفی مرحبا مرحبا
#81/000
درس مشکوٰة شریف
(حدیث نمبر 5796,97)
📗 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وعلی
الہ واصحابہ وسلم
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں رسولﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم کی پنڈلیاں پتلی تھیں آپ ﷺ صرف تبسم فرمایا کرتے تھے ، جب میں آپ کو دیکھتا تو میں کہتا کہ آپ نے آنکھوں میں سرمہ لگایا ھوا ہے ، حالانکہ آپ نے سرمہ نہیں لگایا ہوتا تھا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے سامنے کے دو دانت کشادہ تھے ، جب آپ گفتگو فرماتے تو ایسے معلوم ہوتا کہ آپ کے دو دانتوں سے نور برس رہا ھے
اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم
آمد مصطفی مرحبا مرحبا
#82/000
درس مشکوٰة شریف
(حدیث نمبر 5805,06)
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وعلی
الہ واصحابہ وسلم
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کبھی ایسا نہیں ھوا کہ رسولﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا گیا ھو اور آپ ﷺ نے نہ کی ھو
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے اتنی بکریاں مانگیں جس سے دو پہاڑوں کا درمیانی فاصلہ بھر جائے ، آپ نے اتنی ہی اسے دے دیں تو وہ اپنی قوم کے پاس گیا اور انہیں کہا : میری قوم ! اسلام قبول کر لو ، اللہ کی قسم ! محمد ﷺ اس قدر عطا فرماتے ہیں ، کہ کبھی فقر کا اندیشہ نہیں رہتا
اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم
آمد مصطفی مرحبا مرحبا
#83/000
درس مشکوٰة شریف
(حدیث نمبر 5811,12)
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وعلی
الہ واصحابہ وسلم
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں ، رسولﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم نہ بدکلام تھے نہ لعنت کرنے والے تھے ، اور نہ ہی گالی دیتے تھے ، ناراضی کے عالم میں آپ ﷺ بس یہی فرماتے اسے کیا ھوا ؟ اس کی پیشانی خاک آلود ھو.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں ، رسولﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا گیا ، اللہ کے رسول ! مشرکوں کے لیے بددعا فرمائیں ، آپ ﷺ نے فرمایا مجھے لعنت کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ، مجھے تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ھے.
اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم
آمد مصطفی مرحبا مرحبا
#84/000
درس مشکوٰة شریف
(حدیث نمبر 5824)
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وعلی
الہ واصحابہ وسلم
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷲ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم جب کسی آدمی سے مصافحہ فرماتے تھے تو آپ ﷺ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہیں چھڑاتے تھے حتی کہ وہ آدمی خود اپنا ہاتھ چھڑا لیتا تھا ، آپ ﷺ اپنا چہرہ مبارک (توجہ) اس شخص سے نہیں ہٹاتے تھے حتی کہ وہ شخص خود اپنا چہرہ آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک سے ہٹا لیتا (کسی اور طرف متوجہ کر لیتا) اور آپ ﷺ کو مجلس میں اپنے ہم نشین سے آگے گھٹنے نکال کر بیٹھے ہوئے کبھی نہیں دیکھا گیا.
No comments:
Post a Comment