SAIFI MEDIA

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے جو تصوف اور اس تک مکمل رسائی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو اولیا اکرام کی تاریخ مل سکتی ہے۔ خصوصاً سلسلہ سیفیہ اور ان کی تعلیمات یہاں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی سوال کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے جو تصوف اور اس تک مکمل رسائی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو اولیا اکرام کی تاریخ مل سکتی ہے۔ خصوصاً سلسلہ سیفیہ اور ان کی تعلیمات یہاں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی سوال کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

تازہ ترین

حضرت سید نصیرالدین چراغ دہلویؒ

حضرت سید نصیرالدین چراغ دہلویؒ

نام ونسب

: اسم گرامی: سید نصیرالد ین محمودلقب: چراغ دہلی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ سیدنصیر الدین چراغ دہلی بن سید یحیٰ بن سید عبداللطیف یزدی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاخاندانی تعلق حسنی ساداتِ کرام سے ہے۔آپ کےجد امجد خراسان سے لاہورتشریف لائے،اور پھر لاہور سےہجرت کرکےاودھ مستقل سکونت اختیار کرلی۔(خزینۃ الاصفیاء:219)

چراغ دہلی کی وجہ تسمیہ

لقب ’’چراغ دہلی‘‘کی وجہ بعض سیرت نگاروں نے یہ لکھی ہے کہ ایک دن چند درویش سیروسیاحت کرتےہوئےحضرت سلطان المشائخ قدس سرہٗ کی خدمت میں پہنچے اور آپ کےگرد حلقہ بناکر بیٹھ گئے۔ اسی اثناء میں حضرت خواجہ نصیر الدین محمود تشریف لائے اور کھڑےہوگئے۔ حضرت سلطان المشائخ نے فرمایا بیٹھ جاؤ آپ نےعرض کیا کہ درویش بیٹھے ہوئےہیں انکی طرف پشت ہوتی ہے۔ حضرت اقدس نےفرمایا چراغ کےلیے پشت اور منہ نہیں ہے۔ آپ حضرت محبوب الہی کا حکم مان کر بیٹھ گئے۔ اُسی دن سے آپکے آگے اور پیچھے کی سمت برابر ہوگئی۔ یعنی سامنےاور پیچھےکی طرف یکساں دیکھ سکتے تھے اور اُسی روز سے آپ کا لقب چراغ دہلی ہوگیا۔ایکن دن آپ اپنی خانقاہ میں مراقبے میں اس قدر غرق تھے کہ انہیں اپنے پرانے دشمن تراب درویش کے آنے کی خبر تک نہیں ہوئی۔آج وہ حضرت کو قتل کرنے کے مذموم مقصد سے آیا تھا خانقاہ میں ان کو تنہا اور دنیا و مافیہا سے بے خبر پاکر اسے اپنے ارادے میں کامیابی نظر آنے لگی _اُس نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خنجر نکال کر حضرت پر پے درپے وار کیے _

آپ زخموں سے چور ہوکر مصلّے پر گر پڑے تو وہ خانقاہ سے باہر گلی میں بھاگ گیا، لیکن وہاں اس کے خون آلود کپڑے دیکھ کر لوگوں کو شک گزرا اور انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور پوچھا کہ تم کس کو قتل کرکے آرہے ہوں؟ اس نے لوگوں سے پیچھا چھڑانے کے لیے بہت ہاتھ پیر مارے مگر لوگوں نے اسے مار مار کر ادھ موا کردیا __ موت کے خوف سے اُس نے سچ سچ اگل دیا کہ حضرت چراغ دہلوی کو قتل کرکے آیا ہوں۔لوگوں پر عجیب ماتمی کیفیت طاری ہوگئی_ سب فوراً حضرت کے پاس پہنچنا چاہتے تھے لیکن تراب کو چھوڑنا بھی دانش مندی نہ تھی چنانچہ چند لوگوں نے اسے زیرحراست رکھا اور باقی حضرت چراغ دہلوی کی طرف دوڑ پڑے۔خانقاہ کا فرش خونِ معصوم سے رنگین ہوچکا تھا_ حضرت بے ہوش پڑے تھے _ ان کو فوراً طبی امداد کے لیے طبیب کے پاس لے جایا گیا_ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حضرت کی حالت تشویش ناک تھی _



naseer u din

ہر قسم کی دوائی آزمائی جانے لگی مگر حضرت کو کوئی افاقہ نہ ہورہا تھا _مسلسل سعی کے بعد آپ ہوش میں تو آگئے مگر شدید کرب و اذیت کے باوجود آپ کے لب متبسم تھے _ آپ نے لوگوں سے پوچھا کہ تراب کدھر ہے؟لوگوں نے سوال کیا ’’حضرت آپ کو کیسے پتا چلا کہ آپ پر حملہ تراب نے کیا ہے؟‘‘آپ نے جواب دیا! ’’بے شک مجھے پتا ہے لیکن میں نے اُس کو اس لیے نہیں روکا کہ میرا وقت ابھی نہیں آیا اور میں اس کے حملے سے مروں گا نہیں، اس لیے میں نے اُس کی دل شکنی مناسب نہیں سمجھی اور اُسے حملہ کرنے دیا‘‘معالج نے آپ کو باتیں کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے اس حالت میں بولنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے _ مگر آپ نے جواب دیا ’’میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ابھی میرا وقت نہیں آیا تو پھر خطرہ کس بات کا! فوراً تراب کو میرے سامنے لائو میں اُس سے کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں‘‘لوگوں نے سمجھا کہ شاید حضرت اسے بلاکر کوئی سزا دینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے عرض کیا ’’حضرت! آپ فکر نہ کریں بلکہ آرام کریں۔ تراب ہماری قید میں ہے، وہ کہیں بھاگ نہیں سکتا_

آپ ٹھیک ہوجائیں تب اس کو آپ کے سامنے پیش کردیا جائے گا اور پھر آپ جو بھی اُس کو سزا دیں گے اس سے اُس کا بچنا مشکل ہوگا۔‘‘آپ نے ذرا ترشی سے حاضرین کو حکم دیا! ’’تراب میرا مجرم ہے، اس کے متعلق کسی قسم کا فیصلہ بھی مجھ ہی کو کرنا ہے چنانچہ تراب کو فوراً میرے سامنے پیش کیا جائے‘‘لوگوں نے آپ کے حکم کی تعمیل کی اور تراب کو آپ کی خدمت میں پیش کردیا_آپ نے تراب سے سوال کیا ’’اے تراب! تم نے مجھ پر کتنے وار کیے؟‘‘ تراب خاموش رہا آپ نے دوبارہ اپنا سوال دہرایا مگر اِس مرتبہ بھی وہ خاموش ہی رہا_ شاید وہ یہ سوچ رہا تھا کہ حضرت مجھ سے ایسا سوال اس لیے کررہے ہیں کہ وہ مجھ کو میرے جرم کے مطابق سزا دیں گے_حضرت چراغ دہلوی نے اپنا سوال ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے فرمایا !تراب تم کیوں نہیں بتاتے کہ تم نے ہم پر کتنے وار کیے؟ ہم تمہیں سزا نہیں انعام دینا چاہتے ہیں اس لیے گھبرائو نہیں‘‘تراب کی حالت ایسی تھی کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہ ہو اور وہ بری طرح کانپ رہا تھا __

اسی کپکپاہٹ میں اس نے عرض کیا !’’حضرت آپ کی لوگوں میں مقبولیت کی وجہ سے مجھے حسد پیدا ہوگیا تھا اور میرے دل میں ہر روز ایک ہی خیال رہتا تھا کہ میں بھی اتنی عبادت کرتا ہوں مگر مجھے وہ شہرت اور عزت نصیب نہیں ہوئی اسی جلن اور حسد میں آکر میں آپ پر حملہ آور ہوا‘‘حضرت نے فرمایا! میں نے تم سے حملہ کرنے کی وجہ نہیں پوچھی بلکہ میں صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ تم نے مجھ پر کتنے وار کیے؟‘‘یہ سن کر تراب جھجکتے ہوئے بولا حضرت! اس بدنصیب نے آپ پر گیارہ وار کیے ہیں_حضرت نے دوبارہ پوچھا ’’وار آرام آرام سے کیے تھے یا زور زور سے؟‘‘اس وقت تراب کی حالت دیدنی تھی اور وہ شرم کے مارے زمین میں گڑا جارہا تھا_ اس نے خجل ہوتے ہوئے کہا! ’’حضور میں نے اپنی پوری طاقت سے حملہ کیا تھا۔‘‘آپ نے فرمایا !’’اس طرح تو تمہارے ہاتھوں کو بہت تکلیف پہنچی ہوگی_ خیر ہم اس وقت تمہاری تکلیف کا مداوا کرنے کے تو قابل نہیں مگر اس کا صلہ تمہیں کچھ نہ کچھ ضرور دیں گے_

آپ نے اپنے خادم سے کہا! جائو اور ہمارے کمرے میں ایک نئی پوشاک پڑی ہے اور ایک تھیلی میں کچھ اشرفیاں ہیں وہ لے آوْ خادم تعمیلِ حکم کے لیے اسی وقت چل پڑا اور تھوڑی ہی دیر بعد وہ پوشاک اور اشرفیاں لے کر حضرت کی خدمت میں پہنچ گیا۔حضرت چراغ دہلوی نے وہ پوشاک اور اشرفیاں تراب کو دیتے ہوئے کہا! یہ تمہاری اس تکلیف کا ادنیٰ سا بدل ہے جو تم نے مجھ پر حملہ کرتے ہوئے اٹھائی __ اِس وقت اس کے سوا میرے پاس کچھ نہیں پھر کبھی آنا میرے پاس جو کچھ ہوگا میں تمہارے حوالے کردوں گا اور اس وقت تم آزاد ہو جہاں تمہارا دل چاہتا ہے چلے جائو۔اس کے بعد خدام کو حکم دیا کہ تراب کو چھوڑ دیا جائے اور اس پر کسی قسم کی گرفت نہ رکھی جائے__ یہ جہاں جانا چاہتا ہے چلا جائے مجھے اس سے کوئی گلہ نہیں _

کیونکہ میرے مرشد حضرت محبوب الٰہی نے حکم دیا تھا کہ دنیا تم پر ظلم کرے گی اور تمہیں طرح طرح کی تکلیفیں اور اذیتیں دی جائیں گی مگر تمہارا کمال یہ ہوگا کہ تم ان تمام کو خندہ پیشانی سے برداشت کرو گے اور کسی سے کوئی گلہ نہیں کرو گے__ تو میں آج اپنے مرشدِ عالی مقام کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے تراب کو چھوڑ رہا ہوں۔حضرت محبوب الٰہی کی صحبتِ اقدسحضرت نصیر الدین کو حضرت محبوب الٰہی نے نہ صرف اپنا مرید بنایا بلکہ ہمیشہ اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی_ اس مقدس چھاوْں میں حضرت نصیر الدین کو دائمی سکون نصیب ہوا_حضرت نصیر الدین کے والدین چونکہ وفات پاچکے تھے اور اب ان کے علاوہ ان کی صرف ایک بہن تھی جو اودھ میں رہتی تھی اور آپ دہلی میں حضرت محبوب الٰہی کی صحبتِ صالحہ میں رہتے تھے۔ آپ کا جب کبھی دل اداس ہوتا اور بہن یاد آتی تو آپ حضرت محبوب الٰہی سے اجازت لے کر اودھ چلے جایا کرتے تھے اور پھر واپس آجاتے تھے__حضرت نصیرالدین چراغ دہلوی کو اپنے مرشد سے شدید محبت تھی _

حضرت محبوب الٰہی نے یکسوئی کے ساتھ عبادت کرنے کے لیے دہلی میں کیلوکھڑی نامی جگہ پر اپنی خانقاہ بنا رکھی تھی۔ خانقاہ کی بالائی منزل پر حضرت عبادت کیا کرتے تھے اور حضرت نصیرالدین اس خانقاہ میں غلام بے مرام کی طرح اپنے مرشد کی خدمت کرتے تھے۔ایک روز حسبِ معمول فجر کی نماز اور ذکر و فکر کے بعد حضرت محبوب الٰہی اپنی خانقاہ کی بالائی منزل میں تشریف لے گئے _خانقاہ کے ساتھ ہی دریا بہتا تھا وہاں پر لوگ صبح سویرے نہایا کرتے تھے۔ اس روز بھی ایک درویش نے کپڑے اتارے ان کو ساحل پر رکھا اور خود دریا میں اتر گیا _ نہانے میں وہ اس قدر مشغول تھا کہ اسے اپنے کپڑوں کا ہوش نہ رہا۔ اچانک ایک چور آیا اُس نے درویش کو پانی میں ڈبکی لگاتے دیکھا اور ان کے کپڑے اڑا کر لے گیا۔ جب درویش نہا دھو کر ساحل پر آیا تو اپنے کپڑے نہ پاکر شور مچانے لگا۔ اس کے اردگرد لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا اور اس قدر شور مچنے لگا کہ اس کی آواز حضرت محبوب الٰہی کی خانقاہ تک بھی پہنچ گئی __

حضرت نصیرالدین شور سن کر خانقاہ سے باہر نکلے اور اس درویش کو خاموش رہنے کی تلقین کی کہ مبادا اس کے شور سے حضرت محبوب الٰہی کی عبادت میں خلل پڑے درویش نے چراغ دہلوی کی بات سنی تو اور زور زور سے چیخنے لگا اور کہنے لگا ’’میرا لباس کوئی چرا کر لے گیا ہے تو کیا میں خاموش ہوجائوں! اگر مجھے خاموش کرنا ہے تو مجھے میرا لباس لاکر دو‘‘ چراغ دہلوی بولے ’’صبر کرو، تمہارا لباس ابھی مل جاتا ہے۔‘ُیہ کہہ کر آپ خانقاہ میں گئے وہاں جاکر آپ نے ایک تہمد باندھی اور کپڑے اتارکر اس درویش کو دے دیے_ درویش نے حیرانی سے پوچھا۔’’مگر یہ کپڑے تو میرے نہیں. آپ نے اپنے کپڑے کیوں مجھے اتار کر دیے ہیں؟‘‘حضرت چراغ دہلوی بولے ’’تمہیں کپڑے چاہئیں کپڑے لو اور اپنا راستہ ناپو مجھے خدشہ ہے کہ تمہارے شور سے میرے مرشد کی عبادت میں خلل پڑے گا‘‘وہ درویش کپڑے لے کر چلاگیا ___ اب جب سارے کپڑوں سے عاری صرف دھوتی میں ملبوس چراغ دہلوی خانقاہ میں پہنچے تو ساتھی مریدوں نے پوچھا!یہ کیا قصہ ہے؟ ابھی چراغ دہلوی کچھ بتانے کے لیے تیار ہورہے تھے کہ خادم نے آکر بتایا کہ اوپر حضرت یاد کررہے ہیں__ اس حالت میں آپ کو اوپر جانے میں تامل ہوا مگر نہ جانا بھی گستاخی تھی _

ڈرتے ڈرتے جب آپ بارگاہِ مرشد میں پہنچے تو حضرت محبوب الٰہی نے فرمایا !’’نصیر الدین گھبرائو مت ہم تمام واقعے سے باخبر ہیں اور ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ تم ہمارے سعادت مند اور بلند مرتبہ مرید ہو‘‘ اس کے بعد حضرت محبوب الٰہی نے اپنی پوشاک نصیر الدین چراغ دہلوی کو عطا کی۔ اس تحفۂ مرشد کو حاصل کرکے چراغ دہلوی کو اس قدر خوشی ہوئی کہ وہ کہتے تھے ’’مجھے پوری کائنات مل گئی‘‘۔ دوسرے مرید بھی رشک کرتے تھے کہ ایسا خوش نصیب مرید روئے زمین پر نہ ملے گا جس پر مرشد کا اس قدر تلطف ہے۔آخر رمضان کی 17 اور 18 تاریخ کی درمیانی شب 757ھ بمطابق ستمبر 1356ء کو اس میر درخشاں کا وصال ہوگیا اور وصیت کے مطابق آپ کی استعمال کردہ اشیاء آپ کے ساتھ قبر میں دفن کردی گئیں __ اس انوکھے فیصلے سے تمام مرید پریشان تھے_ آخر آپ کے وصال کے کچھ عرصے بعد آپ کے ایک مرید آپ کے مزار پر گئے اور عرض کی! حضرت اب تو بتادیں کہ آپ نے اپنے تبرکات لوگوں میں کیوں نہ تقسیم کیے تھے؟ اس کی زمزیت کا پتا چل جائے تو دل کو سکون مل جائے گا_ ان باتوں کے دوران ہی وہ مرید سوگیا اور خواب میں اس کی ملاقات چراغ دہلوی سے ہوئی_

انہوں نے فرمایا! میں نے اپنے متبرکات اس لیے اپنے مریدوں کو نہیں دیے کہ باوجود اس کے وہ سب کے سب بڑے صاحبِ کرامت ہیں مگر ان تمام کے دلوں میں تعصب ہے اور جس شخص کے دل کے اندر تعصب ہوگا وہ میری متبرکات حاصل کرنے کا حق دار نہ ہوگا، اس لیے میں نے اپنی متبرکات اپنی قبر میں دفن کرا دینے کا حکم دیا تھاآپ کے مزار کا گنبد فیروز شاہ نے آپ کی زندگی میں ہی تعمیر کروایا تھا آپ کی درگاہ بارہ دروازوں پر مشتمل ہے بارہ دری میں سنگِ جار کے ستون ہیں اور پردوں میں سنگِ سرخ کی جالیاں لگی ہوئی ہیں۔ گنبد کا کلس سورج کی روشنی میں یوں چمکتا ہے جیسے چراغ دہلوی اپنی ضیا باریاں اس کلس کے ذریعے لوگوں تک پہنچارہے ہوں ۔

No comments:

Post a Comment