SAIFI MEDIA

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے جو تصوف اور اس تک مکمل رسائی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو اولیا اکرام کی تاریخ مل سکتی ہے۔ خصوصاً سلسلہ سیفیہ اور ان کی تعلیمات یہاں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی سوال کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے جو تصوف اور اس تک مکمل رسائی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کو اولیا اکرام کی تاریخ مل سکتی ہے۔ خصوصاً سلسلہ سیفیہ اور ان کی تعلیمات یہاں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی سوال کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔ شکریہ

تازہ ترین

حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ

حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ طریقت اور شریعت کے علوم میں امام العصر تھے اور اپنے وقت کے قطب الاقطاب مانے جاتے تھے۔

نام ونسب

نام عثمان کنیت ابو النور تھی۔لقب: شیخ الاسلام۔سلسلہ نسب:آپ کاسلسلہ نسب گیارہویں پشت میں حضرت مولا علی شیر خدا رضی اللّٰه عنہ تک پہنچتا ہے۔آپ ہارون کے رہنے والے تھے یہ نیشا پور کا ایک گاؤں ہے جس کی وجہ سے آپ کے نام کے ساتھ ہارونی لکھا جاتا ہے۔

تاریخِ ولادت

آپ کی ولادت باسعادت اکثر مؤرخین کےنزدیک 500ھ،1107ء کو قصبہ ’’ہارون یاہرون‘‘ خراسان میں ہوئی۔

تحصیلِ علم

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے نیشاپور تشریف لے گئے۔ وہاں مشاہیر علما ءو فضلاء کی سرپرستی میں علوم و فنون حاصل کیے۔ آپ کے سوانح نگاروں نے لکھا ہے کہ “آپ کا خاندان چوں کہ عمدہ تہذیب و تمدن کا گہوارہ اور علم دوست تھا۔ والد ماجد بھی جیدعالم تھے، اس لیے شعور کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی علم کی طرف راغب ہو گئے اور والد ماجد کی بارگاہ میں رہ کر ابتدائی تعلیم حاصل کی، قرآن شریف حفظ کیا، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے اس زمانے کے علمی و فنی مرکز نیشاپور کا رخ کیا اور وقت کے مشاہیر علما و فضلا سے اکتساب علم کر کےجملہ علوم مروجہ ومتداولہ میں دسترس حاصل کی۔جلد ہی آپ کاشمار وقت کےعلماءوفضلاءمیں ہونےلگا۔



بیعت و خلافت

ظاہری علوم کی تکمیل اس مرد باصفا کی آخری منزل نہ تھی۔اس لیے علوم باطنیہ کی تحصیل کاعزم مصمم کیا اللّٰه جل شانہ نے آپ کےپرخلوص ارادے کی بدولت امام الاولیاء،قطب الاقطاب سرتاج سلسلہ عالیہ چشتیہ بہشتیہ حضرت خواجہ محمد شریف زندنی رحمتہ اللّٰه علیہ کی خانقاہ معلیٰ میں پہنچادیا۔سلسلہ عالیہ چشتیہ میں ان کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے،اور ان کی خدمت میں رہ کر سلوک کی منازل طے کرنے لگے۔عبادت وریاضت اور مجاہدۂ ومکاشفہ نے جب کندن بنادیا تونگاہ ِمرشدنےمنصبِ خلافت کےلئےمنتخب فرمالیا۔سلسلہ عالیہ چشتیہ کی خلافت سے سرفراز ہوئے۔اسی طرح حضرت خواجہ مودود چشتی رحمتہ اللّٰه علیہ سے بھی فیض یاب ہوئے۔

مرشد کی عنایات

جس دن حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ کو خرقہ خلافت ملا تو آپ کے پیرومرشد شریف زندنی نے کلاہ چار ترکی بھی آپکے سر پر رکھا اور فرمایا کہ اس چار ترکی کلاہ سے مراد چار چیزوں کو ترک کردینا ہے:۔ ترک دنیا۔۔ ترک عقبیٰ۔ یعنی اللّٰه کی ذات کے سوا کوئی بھی مقصود نہ ہونا۔ ترک کھانا پینا۔ اس سے مراد کم کھانا اور کم سونا ہے۔۔ ترک خواہش نفس۔ یعنی جو کچھ نفس کہے اس کے خلاف کیا جائے۔

آتش پرستوں کی بستی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللّٰه علیہ سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ کے ہمراہ دوران سفر ہم ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں آتش پرستوں کی بستی تھی وہاں ایک آتش کدہ تھا جس کی آگ کسی دن بھی سرد نہیں ہوئی تھی۔ حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ نے لوگوں سے کہا کہ تم لوگ خدا کی پرستش کیوں نہیں کرتے جس نے اس آگ کو پیدا کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے مذہب میں آگ کو بڑا مانا گیا ہے۔ حضرت عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ نے فرمایا کیا تم اپنے ہاتھ پاؤں کو آگ میں ڈال سکتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آگ کا کام جلانا ہے یہ کس کی مجال ہے کہ اس کے قریب بھی جائے۔ یہ بات سن کر حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللّٰه علیہ نے ایک بچہ جو ایک آتش پرست کی گود میں تھا لیا اور بچے سمیت آگ میں کود گئے اور چار گھنٹے کے بعد باہر آئے۔ نہ تو آپ کا خرقہ آگ سے جلا اور نہ ہی بچے پر آگ کا کوئی اثر ہوا۔ آپ کی یہ کرامت دیکھ کر تمام آتش پرست مسلمان ہو گئے اور آپ کے حلقہ ادارت میں شامل ہو گئے۔ آپ نے ان کے سردار کا نام عبد اللہ اور اس چھوٹے بچے کا نام ابراہیم رکھا۔

سیرت وخصائص

قطب الاقطاب،ناصرالاسلام،عارف اسرار رحمانی،واصل ذاتِ باری،محبوب صاحب ِ لامکانی،شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد عثمان ہارونی۔آپ علیہ الرحمہ کاشمار اکابرین ِ امت اور کبار اولیاءِ کرام ومشائخِ عظام میں ہوتا ہے۔علوم ظاہریہ وعلوم باطنیہ ،شریعت وطریقت،تصوف ومعرفت میں مجمع البحرین تھے۔تاریخِ مشائخِ چشت میں ہے:’’در علم ِ شریعت وطریقت وحقیقت اعلم بود‘‘طریقت اور شریعت کے علوم میں امام العصر تھے انہیں خواجہ حاجی شریف زندنی رحمتہ اللّٰه علیہ سے خرقہ خلافت حاصل ہوا۔ جبکہ حضرت خواجہ مودود چشتی رحمتہ اللّٰه علیہ سے بھی فیضیاب ہوئے آپ کے چار خلفاء تھےحضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری رحمتہ اللّٰه علیہحضرت خواجہ نجم الدین صغریٰ رحمتہ اللّٰه علیہحضرت شیخ سعدی گنگوہی رحمتہ اللّٰه علیہحضرت خواجہ محمد ترک رحمتہ اللّٰه علیہ

وصال

آپ کا وصال 5 شوال 617ھ کو ہوا اس وقت ان کی عمر 91 سال تھی آخری وقت میں مکہ مکرمہ میں چلے گئے اور جنت المعلیٰ کے قریب دفن ہوئے۔ ان کی بارگاہ میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللّٰه علیہ 32 سال رہے۔ 20 سال کی عمر میں آئے اور 52 سال کی عمر میں خلافت سے نوازے گئے۔ ان ایام میں اپنے مرشد نے جو ملفوظات فرمائے انہیں انیس الارواح کے نام سے تحریر کیا

حوالہ جات

سیرتِ خواجہ غریب نواز:42

No comments:

Post a Comment